کوئٹہ،حکومت نے ریکوڈک کمپنی کے حوالے سے اچھا اقدام اٹھا کر ہمارے دل جیت لئے،حاجی موسی خان

ہفتہ 4 فروری 2023 21:51

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2023ء) ریکوڈک کی مقامی قبیلے کے رہنما حاجی موسیٰ خان زئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم سب سے پہلے حکومت پاکستان کے دل کی اتہاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہیں، کہ انہوں نے ریکوڈک کمپنی کے حوالے سے اچھا اقدام اٹھا کر ہمارے دل جیت لیا، اور الحمدللّٰہ عنقریب کمپنی کا کام شروع ہوگا،جس سے انشاء اللہ بہت سے بیروزگاروں کو روزگار کے مواقع فراہم کیا جا ئیگا اور بیرک گولڈ کے شکر گزار ہے کہ جنہوں نے سب سے پہلے آبائی اور علاقے کے لوگوں کو ترجیح دی ہے، اور حاجی موسیٰ خان محمدزئی نے اپنے بیان میں بتایا،کہ چند مفاد پرست اقوام نے کوشش کیا ہے کہ موقع سے فایدہ اٹھا کر اپنے کو مقامی پیش کرے، لیکن میں ان کو بتاتا چلوں کہ ریکوڈک جدّی و پشتی محمدزئی قبیلے کا یے اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نھیں ہے۔

(جاری ہے)

یہ روز روشن کی طرح عیاں ہے،اگر پھر بھی کچھ ناسمجھ اور تاریخ سے نابلد لوگوں کو یقین نہیں آ رہا ہے تو اس کے لیے ان کو تاریخ کے اوراق دیکھنا ہے اور تصدیق شدہ تاریخی مواد سے رجوع کرنا ہے اس لیے وہ لوگ اپنے حد میں رہے، کیونکہ ریکوڈک محمدزئی قبیلے کا آبائی علاقہ یعنی گھر ہیں اور جب گھر پہ کوئی غیر قبائل اپنے آپکو شریک دار سوچے اور سمجھے تو ان کو جواب دینا اچھی طرح جانتے ہیں، اور الحمد للہ محمدزئی قوم میں بزرگ معتبر ین اور نوجوان تعلیم یافتہ موجود ہیں جو اپنے علاقے کی دفاع کر سکے، اور ہم محمدزئی قوم کسی قسم کے بغض اور لالچ اپنے دل میں نہیں رکھتے، ہم بلوچ و بلوچستان اور پورے پاکستان کے لوگوں کو ملازمت کے لیے ریکوڈک میں خوش آمدید کہتے ہیں، بیان دینے کا مقصد یہی ہے کہ غیر قوم اپنے آپ کو علاقے کا حقدار اور مالک سمجھنے سے باز آجائیں کیونکہ محمدزئی قوم ریکوڈک کا اصل مالک ہے۔

اور محمدزئی قوم بھی حقدار ہے اور انشاہ اللہ اولین ترجیح بھی محمدزئی قبیلے کو ملے گی۔ اور محمدزئی قبیلہ بھی اپنے برادراقوام کا احترام کریں گے اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہینگے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں