گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود شکار کھیلنے کے بعد خصوصی طیارے میں واپس روانہ ہوگئے

بدھ 8 فروری 2023 19:16

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2023ء) گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود شکار کھیلنے کے بعد خصوصی طیارے میں واپس روانہ ہوگئے ،ائیرپورٹ پر حکومت بلوچستان کی طرف سے کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ سابق صوبائی وزیر میر سخی امان اللہ خان نوتیزئی گورنر تبوک پرنس فہید کے نمائندے شیخ سلطان مری سابق چیرمین میر داود خان نوتیزئی پرنس حاجی محمدجان کشانی میر ثناء اللہ خان نوتیزئی حاجی شاہ جان کشانی حاجی عبدلطیف نوتیزئی حاجی قسیم' اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبدالباسط بزدار نے رخصت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علاقائی عمائدین بھی موجود تھے۔گورنر تبوک نی27 روز تک مختلف صحرائی اور پہاڑی علاقوں میں تلور کا شکار کھیلا گورنر تبوک کی روانگی کے موقع پر دالبندین ائیرپورٹ کے اندر اور باہر سخت سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی واضح رہے گورنر تبوک 40 سال سے سالانہ ایک دفعہ چاغی کے مختلف علاقوں میں شکار کی غرض سے آتا ہیں۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں