کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ کاپرنس فہد بن سلطان سول ہسپتال دالبندین کا دورہ

جمعرات 9 فروری 2023 23:00

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2023ء) کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ نے پرنس فہد بن سلطان سول ہسپتال دالبندین کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ،اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبدالباسط بزدار ساتھ تھے ،کمشنر رخشان نے ہسپتال کے او پی ڈی، لیبارٹری، میڈسن اسٹور، ایکسرے مشین، ڈائیلسز وارڈ جنرل وارڈ اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال میں علاج معالجہ سہولیات سے متعلق دریافت کیا، اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے کمشنر رخشان کو ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کی کمی اور ہسپتال کے دیگر مسائل سے آگاہ کیا، کمشنر نے ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر ، میڈیکل آفیسرز اور دیگر اسٹاف کی تعیناتی کے لئے سیکرٹری صحت اور دیگر سے بات کرنے کا یقین دہانی کی، کمشنر رخشان نے کہا کہ میرے اس دورے سے ہسپتال میں کافی بہتری آئی ہے اسٹاف بھی موجود ہے اور خاص کر صفائی کی صورتحال بہتر ہے ، کمشنر نے ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ کی طرف سے اپنے ہسپتالوں کے دورے وہاں طبی سہولیات اور مسائل کا جائزہ لینے کو سراہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہسپتالوں کے دورے کرنے سے سہولیات اور مسائل سے آگاہی حاصل ہوتی ہے، کمشنر رخشان طارق الرحمن بلوچ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے صوبے میں بہترین طبی سہولیات، خاص کر دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی، ڈاکٹرز اور باقی طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کے حوالے سے واضح احکامات ہیں، اس حوالے سے ہم نے رخشان ڈویڑن کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے علاقوں کے ہسپتالوں کی مکمل مانیٹرنگ کا ہدایات دی ہیں، کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ اسٹاف ہسپتال میں حاضری یقینی بنائے اس سلسلے میں کوئی نرمی نہیں ہوگی، لوگوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ہسپتال میں ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ہسپتال کے تمام شعبے فعال ہونے چاہیے، کمشنر رخشان نے ہسپتال میں درخت لگانے کی بھی ہدایت کی۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں