نیشنل پارٹی بلوچستان حکومت اور سیندک پروجیکٹ انتظامیہ کے آپس میں بندربانٹ کے ڈھونگ کومکمل مستردکرتی ہے ،

عوام کے سامنے سیندک پروجیکٹ کابیس سالوں سے مکمل حساب کتاب لایاجائے،نیشنل پارٹی دالبندین نے

ہفتہ 18 فروری 2023 22:10

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2023ء) نیشنل پارٹی دالبندین نے کہاہے کہ سیندک میٹلزلمیٹڈ کی جانب سے بلوچستان پیکج کے مد میں بلوچستان حکومت کو دوارب سے زائد شئیرکے نام پر دینا بلوچستان وبلوچ وسائل کولوٹنے کے ساتھ بلوچ مخلوق کے مذاق بھی اڑایا جارہاہے بیان میں کہاگیاہے کہ سیندک پروجیکٹ میں بیس سالوں سے کھربوں ڈالر کماتی رہی ہے بلوچستان حکومت کو ایک سال میں صرف اڑھائی ارب شیئر دینے سے یہ واضح ہوگیاہے کہ سیندک مینجمنٹ بلوچستان کے کٹھ پتلی حکومت سے مل کر وفاق کے آشیرباد سے بھیک لینے پرراضی اس لئے ہوئی ہے تاکہ بعد میں بلوچستان کے نام پرملنے والی اس رقم کوبندربانٹ کرکے ہڑپ کرلیں سیندک کے علاقے آج بھی اٹھارویں صدی کانقشہ پیش کررہی ہے سیندک کے علاقوں میں کمپنی کے فنڈز سے ایک پکی سڑک تک نظرنہیں آئیگی دوسرکاری سکولوں کی حالت خود ہی سیندک کے عوام کے ساتھ روا رکھی گئی نارواسلوک کامنہ بولتا ثبوت ہے صحت کے حوالے سے تو پروجیکٹ انتظامیہ کے علاوہ نہ کسی ملازم اور نہ ہی مقامی آبادی کوکوئی ریلیف ملی ہے سیندک کے مقامی نوجوان بیروزگاری کاشکارہیں بیان میں کہاگیاکہ اڑھائی ارب روپے کی بندربانٹ سے بلوچستان کے لوگوں کوبیوقوف نہیں بنایاجاسکتا مال مفت دل بے رحم کے مصداق وفاق نے بلوچ وسائل کوکوڑیوں کے دام غیرملکی کمپنیوں کوفروخت کردی ہے چائنیز کمپنیوں نے سیندک پروجیکٹ کے سونے چاندی اوردیگروسائل سے اپنے ملک کے ترقی میں کردار اداکیامگر سیندک کے مقامی لوگ بھوک افلاس بیروزگاری تعلیم صحت ودیگر سہولیات کے لئے ترس رہے ہیں نیشنل پارٹی بلوچستان حکومت اور سیندک پروجیکٹ انتظامیہ کے آپسی بندربانٹ کے ڈھونگ کومکمل مستردکرکے مطالبہ کرتی ہے کہ بلوچستان کے عوام کے سامنے سیندک پروجیکٹ کابیس سالوں سے مکمل حساب کتاب لایاجائے کہ بیس سالوں میں کتنے ٹن سونے وتانبے یہاں سے نکالے گئے بلوچستان کوکتنا منافع ملتا رہا ہے اور علاقہ میں کتنی ترقی ہوئی ہے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں