دالبندین شہر میں چینی کا بحران پیدا ہوچکا ہی: حاجی آغا محمد حسنی

اسمگلرز اتنے طاقتور ہیں کہ وہ ٹرینیں بھر بھر کر چینی لے جاتے ہیں:صدر انجمن تاجران دالبندین

بدھ 1 مارچ 2023 23:36

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2023ء) انجمن تاجران دالبندین کے صدر حاجی آغامحمدحسنی نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ دالبندین شہر میں چینی کا بحران پیدا ہوچکا ہے کیونکہ کوئٹہ کسٹمز ایف سی سمیت صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ تاجروں کو کوئٹہ سے دالبندین تک چینی کی ترسیل نہیں کرنے دے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب چینی کی کی افغانستان اسمگلنگ زور و شور سے جاری ہے اسمگلرز اتنے طاقتور ہیں کہ وہ ٹرینیں بھر بھر کر چینی لے جاتے ہیں لیکن تاجروں کا پرچون مال چیک پوسٹوں پر روک دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کسٹمز ایف سی صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی بیجا سختی کی وجہ سے دالبندین کے اکثر دکانوں پر چینی کا اسٹاک ختم ہوچکا ہے تاجر برادری اور عوام پریشان ہیں لیکن متعلقہ اداروں کے افسران کو کوئی احساس نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہاں سختی کرنی چاہیے وہاں آنکھیں بند کردی گئی ہیں اور قانونی کاروبار پر بیجا سختی کرکے عوام اور تاجروں کو نہ جانے کس جرم کی سزا دی جارہی ہے لہذا چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی ایف سی اور کلیکٹر کسٹمز بلوچستان اس صورتحال کا نوٹس لے کر ضلع چاغی کے پرچون گاڑیوں میں ضلع چاغی کے دکانداروں کو چینی لانے کی اجازت دیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ حل نہیں ہوا تو دالبندین میں شٹرڈان ہڑتال کی جائے گی۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں