دالبندین میں پو لیس کی کارروائی ،ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کے وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

منگل 7 مارچ 2023 17:18

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2023ء) دالبندین میں پو لیس کی کاروائی ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کے وارداتوں میں ملوث ملزم کو گر فتار کر لیا گیا۔ پو لیس کے مطابق ایس پی چاغی محمد انور بادینی کے ہدایت پر ایس ایچ او دالبندین محمد حنیف مینگل،اے ایس آئی ضیاء اللہ نے پولیس جوانوں کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کے وارداتوں میں ملوث ملزم نصراللہ ولد محمد خان قوم قمبرزئی سکنہ سرگیشہ کو گرفتار کرلیا گیا جس نے متعدد موٹر سائیکل ،موبائلوں کے چوری کا انکشاف کیا جن میں تین موٹر سائیکل برآمد کیا گیا جبکہ مزکورہ کے شریک جرم میں ساتھیوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے مصروقہ موٹر سائیکل و موبائل بر آمد کیا جائیگا ایس ایچ او دالبندین محمد حنیف مینگل نے ترجمان کے زریعے عوام الناس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس بروقت کاروائی کرکے ملزمان سے موٹر سائیکل اور موبائل برآمد کیا جاتا ہے جبکہ اکثر لوگ اپنے مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج نہیں کرنا چاہتے اور اپنے برآمد شدہ موٹرسائیکل ،سامان وغیرہ تھانے سے لے جاتے ہے جس کی وجہ سے اکثر ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی نہیں ہوپاتی اسی لئے عوام الناس سے گزارش ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں ملزمان کے گرفتاری کے بعد انکے خلاف مقدمات درج کریں تاکہ انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ایس ایچ او دالبندین کا مزید کہنا تھا کہ پولیس عوام الناس کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

موبائل گشت کو مزید بڑھا دیا جائیگا عوام کی جان و مال کی تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں