چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی دالبندین پہنچ گئے

جمعرات 9 مارچ 2023 22:43

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2023ء) چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی دالبندین پہنچ گئے ۔دالبندین ایئرپورٹ پر چیرمین سینٹ آف پاکستان محمد صادق خان سنجرانی کا بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما کوآرڈینیٹر ٹو وزیراعلی بلوچستان میر اعجاز خان سنجرانی ، بی اے پی کے ضلعی صدر میر اسفندیار خان یارمحمدزی ، ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی علی رضا کھوسہ ، اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد عبدالباسط بزدار ، میر خیام جمالدینی، حاجی مولادد خان سنجرانی ، میر عمران مری ، سردار احمد بخش سنجرانی ، اللہ نظر خان سنجرانی ، میر حیدر سنجرانی ، اعجاز احمد سنجرانی ، شیر آغا سنجرانی ، اعجاز الحق سنجرانی ، اور دیگر نے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں چیئرمین سینٹ آف پاکستان محمد صادق سنجرانی قافلے کے ہمراہ زیارت بلانوش روانہ ہوگئے ۔بابائے بلانوش کی زیارت پر ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی بعد ازہ دالبندین سنجرانی ہاوس میں قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کی بروز جمعہ دالبندین کے علاقے چارسر میں خونی تنازعہ کا تصفیہ کرینگے اور قبائلی عمائدین کی گرینڈ جرگہ سے خطاب بھی کرینگے چیئرمین سینٹ کی دالبندین پہنچنے پر پولیس اور لیویز نے سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے تھے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں