سرکار نے مردم شماری کا سارا بوجھ اساتذہ کرام پر ڈال کر انھیں بے یارو مددگارچھوڑ دیاہے،گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن رخشان ڈویژن

جمعہ 10 مارچ 2023 21:07

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2023ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن رخشان ڈویژن کے سابق چئیرمین مولابخش بلوچ نے کہا ہے کہ سرکار نے مردم شماری کا سارا بوجھ اساتذہ کرام پر ڈال کر انھیں بے یار و مددگار چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بلوچستان خصوصا ضلع چاغی ایک بہت وسیع رقبہ پر واقع ضلع ہے مردم شماری کے پہلے مرحلہ میں انتظامیہ نے اساتذہ کو صرف ایک لیویز اہلکار سیکورٹی کے لئے فراہم کرکے متعلقہ بلاکس میں خانہ شماری کرنے کی ٹاسک دی مگر اساتذہ کو بغیر بجٹ دیئے خود ہی اپنے لئے دور دراز پہاڑی دیہاتی علاقوں میں جانے کا حکم دیاگیا اساتذہ اپنے رشتہ داروں دوستوں اور دکانداروں سے قرضے لیکر بمشکل خانہ شماری کرتے رہے دس بارہ دنوں کے لئے بعض علاقوں کے لئے گاڑیاں 50 سے 80 ہزار روپے لیتے رہے اب مردم شماری کا مرحلہ شروع ہونے کو ہے مگر اساتذہ کو سرکار کی جانب سے ایک روپیہ تک نہیں ملا ہے جبکہ پہلے ہی سے قرضوں کے بوجھ تلے دبے اساتذہ مردم شماری کے لئے گاڑیوں اور اخراجات کا انتظام کہاں سے کریں گے اب قرضہ ملنا بھی مشکل ہے اس لئے ہم حکومت بلوچستان اور ڈی سی چاغی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مردم شماری کے لئے اساتذہ کے لیے گاڑیوں کا بندوبست کرنے کی خاطر بجٹ ایڈوانس میں دی جائے تاکہ اساتذہ مزید ذلیل و خوار ہونے سے بچ جائیں۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں