اہل علم کو جاہلوں پر برتری حاصل ہے، ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے زندگی سنوارنی ہے،آغا عصمت اللّٰہ شاہ

بدھ 15 مارچ 2023 18:20

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2023ء) ڈسٹرکٹ چاغی لیول داخلہ کیمپین 2023 کے سلسلے میں محکمہ تعلیم،ترقی فاؤنڈیشن،کیئر انٹرنیشنل،بی ایچ سی آئی پی،پی ایم ایو کے زیر اہتمام واک کا انعقاد کیا گیا واک کی قیادت ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن رخشان ڈویژن میر امان اللہ نوتیزئی نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر آغا عصمت اللہ شاہ، اے ڈی او ای شیر آغا سنجرانی،پرنسپل شیر احمد ،پرنسپل روشن خان،پرنسپل سمیع اللّٰہ شہی،پرنسپل نظر حسین سمالانی، کیئر انٹرنیشنل کے اسد علی ،ترقی فاؤنڈیشن کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر میر ابراہیم ریگی ،جی ٹی اے بی کے ضلعی سینئر نائب صدر داد کریم ،محمد طارق سنجرانی،ظاہر انقلابی، ودیگر سکولوں کے اساتذہ کرام ،اسٹوڈنٹس،سول سوسائٹی کے نمائندے شریک تھے، واک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دالبندین سے شروع ہوا شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے دالبندین پریس کلب پہنچا اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن رخشان ڈویژن میر امان اللّٰہ نوتیزئی، پرنسپل شیر احمد ،ترقی فاؤنڈیشن کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر میر ابراہیم ریگی ،کیئر انٹرنیشنل کے اسد علی،ظاہر انقلابی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل علم کو جاہلوں پر برتری حاصل ہے، اسی لئے ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ان کی زندگی سنوارنی ہے، آج کی ریلی کا مقصد بھی یہی ہے کہ لوگوں میں شعور بیدار کیا جائے تاکہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو اسکولوں میں داخل کروائیں علم کو انسان کی تیسری آنکھ کہا گیا ہے اس لئے علم کے بغیر ہم کوئی بھی ترقی حاصل نہیں کر سکتے، انہوں نے کہا کہ اسلام میں بھی ہے کہ تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے،انہوں نے کہا کہ والدین،اپنے بچوں اور بچیوں کو اسکولوں میں داخل کروائیں، اخر میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں