چاغی کو سیشن ڈویژن کا ردجہ نہ ملنے کے خلاف وکلاء کا عدالتیکارروائی کا بائیکاٹ ایک ہفتے سے جاری

جمعہ 10 فروری 2017 23:21

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) چاغی کو سیشن ڈویژن کا ردجہ نہ ملنے کے خلاف وکلاء کا ایک ہفتے سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری ہے۔

(جاری ہے)

چاغی بار ایسوسی ایشن کی قیادت کے مطابق انہوںنے وسیع رقبے پر پھیلے ضلع چاغی کے سائلین اور وکلاء کے مسائل سے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو آگاہ کیا لیکن ابھی تک اس دور دراز علاقے کو سیشن ڈویژن کا درجہ نہیں دیا گیا جس کے سبب سائلین اور وکلاء کو کیسز کے لیئے سینکڑوں کلومیٹر کا سفر اور بھاری اخراجات کرنے پڑتے ہیں۔

انہوںنے مجلس شوری چاغی کی نوشکی سے دالبندین منتقلی کا بھی مطالبہ کیا اور واضح کیا کہ ضلع چاغی 44 ہزار اسکوائر کلومیٹر پر مشتمل وسیع و عریض علاقہ ہے جس کی سرحدیں افغانستان اور ایران سے ملتی ہیں۔ وکلاء کی جانب سے عدالتی امور کی بائیکاٹ کے سبب نہ صرف عدالتی امور ٹھپ ہوکر رہ گئے بلکہ سائلین کو بھی شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں