جشن آزادی ٹیکوانڈوباکسنگ ووشو کا دو روزہ چمپئن شپ اختتام پذیر

ہفتہ 14 اگست 2021 00:57

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2021ء) جشن آزادی ٹیکوانڈوباکسنگ ووشو کا دو روزہ چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق جشن آزادی ٹیکوانڈو باکسنگ ووشو کا دو روزہ چیمپین شپ اختتام پذیر ہوا دو روزہ مقابلے شہید عید محمد نوتیزئی ٹیکوانڈو اکیڈمی سول کلب دالبندین میں منعقد ہوئی مقابلوں میں ضلع بھر کے مختلف کلبز کے کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی اور کھلاڑیوں نے مختلف کرتب دکھائے شائقین اور کھلاڑی لطف اندوز ہوئے اور مہمان خاص ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چاغی محمد انور بادینی صوبائی وزیر کیفوکل پرسن میر الیاس دیانی تحصیلدار محمد اکبر مزارزئی سردار حفیظ میران زئی۔

میر فیروزشاہ نوتیزئی تیکوانڈو کوچ۔

(جاری ہے)

عبدالناصر حسنی باکسنگ ووشو کوچ۔ ٹیکوانڈو چیف انسٹریکٹر اجی ثناء اللہ قمبرزئی اقبال سنجرانی۔شہید عامر جان ٹیکوانڈو کے انسٹریکٹر عبدالرشید نوتیزئی،دلاور خان ہیجباڑی،زبیر احمد سیانی،احمدشاہ سنجرانی، صفی اللّٰہ ریکی،صدام حسین،سلمان خان،احمدشاہ درانی عبدالروف عبدالحق۔نویدخان۔نزیرجان۔زاہد علی شہید اسفند فتح حسنی باکسنگ کلب کے انسٹریکٹر عبدالسلام حسنی محمدعمر ناروئی سدیس حسنی عابد ریسانی سلطان ریسیانی حسنین حسنی زبیر شاہوزئی اصغر حسنی ودیگر موجود تھے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر ز مان اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چاغی محمد انور بادینی تحصیلدار محمد اکبر مزارزئی سردار حفیظ میران زئی صوبائی وزیر کیفوکل پرسن میر الیاس دیانی حاجی عبدالستار کشانی اور فیروزشاہ نوتیزئی عبدالناصر حسنی حاجی ثناء اللہ قمرزئی ودہگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت نیشنل و انٹرنیشنل اور ورلڈ سطح کے کھلاڑی موجود ہیں یہ سب حاجی عبدالستار کشانی اور فیروزشاہ نوتیزئی کی نگرانی میں کھلاڑیوں کے ساتھ محنت ہورہا ہے انہی کھلاڑیوں کی وجہ سے چاغی سمیت بلوچستان اور ملک کا نام روشن ہورہا پیں انھوں نے کہا سرکاری سطح پر بھی چاغی کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعاون بہت ضروری ہیں تاکہ کھلاڑیوں کی مالی امداد ہونا چاہیے تاکہ ہر کھلاڑی اپنے علاقے اور ڈسٹرکٹ کا نام روشن کرسکھیں جب تک ہمارے بچے کھیل کود میں حصہ نہیں لینگے ہمارینوجوان نسل صحت مند نہیں رینگے انھوں نے کہا نوجوان نسل منشیات سے دور رپے کیونکہ منشیات ایک زہریلا ہے ہم جتنی کوشش کریں اپنے بچوں کو کھیلوں کی طرف راغب کریں اور ساتھ ساتھ اپنے نوجوان نسل کو اچھے ماحول کے ساتھ تعلیم دیں اور ان کی اچھی تربیت کریں تاکہ یہ بڑے ہوکر ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں کھلاڑی ملک کا سفیر ہوتا ہے بہترین کارکردگی دیکھائے تاکہ ہمارے معاشرہ کے ہر نوجوان صحت کے ساتھ زئین ہو اور پورے دنیا کو ہم دیکھادیں ہم کسی سے کم نہیں تاکہ ہر میدان میں اپنے جوہر دکھائے انھوں نے اسپورٹس آفیسر چاغی محمد اسماعیل محمد حسنی اور ڈی جی اسپورٹس کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے جشن آزادی کے موقع پر اسپورٹس سرگرمیوں میں بھر پور تعاون کی دو روزہ چیمپین شپ میں شہید عطائ اللہ نوتیزئی ٹیکوانڈو کلب نے پہلی پوزیشن شہید عید محمد نوتیزئی ٹیکوانڈو اکیڈمی سول کلب دالبندین نے دوسری پوزیشن حاصل کیا اور شہید اسفند فتح حسنی باکسنگ کلب نے پہلی پوزیشن اور شہید کپٹن سفرخان قمرانی نے دوسری پوزیشن حاصل کی آخر میں مہمان خاص ڈی سی چاغی آغا شیر زمان اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چاغی محمد انور بادینی تحصیلدار محمد اکبر مزارزئی صوبائی وزیر کیفوکل پرسن میر الیاس دیانی سردار حفیظ میران زئی ودیگر نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئیچمپیئن شپ کے مواقع پر تیکوانڈو اور باکسنگ کے کھلاڑیوں نے نوجوان فٹبالرمرحوم فاروق ساسولی کے یاد میں ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی اور دعاکی کہ اللہ پاک مرحوم کو کوجنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں