منحرف ارکان کے بچوں کی شادیاں نہیں ہونگی، نام کیساتھ ضمیر فروش لگ جائیگا، وزیراعظم

پارٹی کا سربراہ باپ کی طرح ہوتا ہے میں آپ کی بھلائی کی بات کر رہا ہوں، آج کل سوشل میڈیا بہت مضبوط ہے، آپ کا شادیوں میں جانا مشکل ہوجائےگا،وزیراعظم عمران خان

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 20 مارچ 2022 18:54

منحرف ارکان کے بچوں کی شادیاں نہیں ہونگی، نام کیساتھ ضمیر فروش لگ جائیگا، وزیراعظم
درگئی(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 20مارچ 2022) اگر منحرف اراکین نے ووٹ بیچا تو ان کے نام کے ساتھ ضمیر فروش لگ جائےگا، ان کا شادیوں میں جانا مشکل ہوجائےگا اور ان کے بچوں سے لوگ شادیاں نہیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان کا جلسہ عام سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین کو کہا ہے کہ اگر انہوں نے ووٹ بیچا تو ان کے نام کے ساتھ ضمیر فروش لگ جائےگا، ان کا شادیوں میں جانا مشکل ہوجائےگا اور ان کے بچوں سے لوگ شادیاں نہیں کریں گے۔

مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا سربراہ باپ کی طرح ہوتا ہے میں آپ کی بھلائی کی بات کر رہا ہوں، آج کل سوشل میڈیا بہت مضبوط ہے، آپ کا شادیوں میں جانا مشکل ہوجائےگا، آپ کے بچوں سے لوگ شادیاں نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس نے ووٹ بیچا اس کے نام کے ساتھ ضمیر فروش لگ جائےگا، پھر آپ جتنا کہیں ضمیر جاگ گیا،لوگوں نے نہیں ماننا، جو ایم این ایز غلطی کر بیٹھے واپس آجائیں ،معاف کردوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سےکہا گیا کہ ایم این ایز کو خرید کر واپس لے آئیں، میں نےکہا مجھے آخرت کی فکر ہے، منحرف ارکان سے کہہ رہا ہوں کہ اپنے بچوں کی خاطر یہ غلطی نہ کرنا۔وزیراعظم عمران خان نے درگئی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو داددیتا ہوں جس نے ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی رکھی، امریکی پابندیوں کے باوجود بھارت روس سےتیل منگوا رہا ہے، یورپی سفیروں نے ہمیں خط لکھ کر سفارتی پروٹوکول توڑا، کیا ہم غلام ہیں جو آپ کے کہنے پر روس کی مذمت کریں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کو داددیتا ہوں جس نے ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی رکھی، امریکی پابندیوں کے باوجود بھارت روس سےتیل منگوا رہا ہے۔درگئی مالاکنڈ میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ یورپی سفیروں نے خط لکھ کر سفارتی پروٹوکول توڑا، کسی سفیر کو حق نہیں پہنچتا ہماری خارجہ پالیسی میں مداخلت کرے، کیا ہم غلام ہیں جو آپ کے کہنے پر روس کی مذمت کریں؟ان کا مزید کہناتھا کہ بھارت کو داددیتا ہوں جس نے ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی رکھی، امریکی پابندیوں کے باوجود بھارت روس سےتیل منگوا رہاہے۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف بوٹ پالش بہت اچھی طرح کرتا ہے، سوٹ پہننے والے ’بے شرم‘ نے تجویز دی ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ نہیں کہنا چاہیے تھا، کیا کبھی انہوں نے ڈرون حملوں کی مذمت کی؟ وزیر اعظم نے اپوزیشن رہنماؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تین غلاموں نے باہرکے لوگوں کے پاوں پکڑکر سازش کی، تھری اسٹوجز بات سُن لو تم یہ میچ بری طرح ہارنے والے ہو۔

درگئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں