درگئی،حلقہ کے عوام عام انتخابات میں عمران خان کو ووٹ دیںگے، پیر مصور

جمعرات 28 جون 2018 20:07

درگئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) حلقہ پی کے 19مالاکنڈ ٹو سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار پیر مصورر خان غازی نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام 25جولائی کو عمران خان کو ووٹ دیںگے۔ پی ٹی آئی عوام کے محرومیوں کا ازالہ کردے گی۔ مخالفین کے جھوٹے پروپیگنڈوں سے مرعوب نہیں ہوںگے۔ پی ٹی آئی کے رہنمائوں یعقوب خان اور سلیمان خان کے ہمراہ پی ٹی آئی الیکشن آفس درگئی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پیر مصور خان غازی نے کہا کہ حلقہ پی کے 19 میں آئندہ چند روز میں اہم سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ شروع ہوجائے گا اور عوام پی ٹی آئی کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔

انہون نے کہا کہ پی کے 19میں عوام سیاسی ٹھیکہ داری نظام سے تنگ آچکے ہیں اور عوام قومی خزانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے سیاسی پارٹیوں کو خوب پہنچان چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ منتخب ہوکر حلقہ کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہا کہ پی ٹی آئی کئی جانب سے وہ نامزد امیدوار ہیں اورپی ٹی آئی کے کارکن ان کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کیلئے پی ٹی آئی کے ورکرز دن رات انتخابی مہمم چلانے میں مصروف ہیں اور پی ٹی آئی کے صحیح معنوں میں کارکنان ان کو روز اول سے سپورٹ کرکے چکے آرہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود ہر ووٹر کے گھر گھر پہنچ کر عمران خان کا پیغام پہنچارہے ہیں اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر سیاست کے میدان میں نکلے نہیں عوام جھوٹے اور سچے دونوں کرداروں کو خوب پہنچا ن چکے ہیں بھر پور عوامی تائید سے پی ٹی آئی کی جیت یقینی ہے۔

درگئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں