درگئی، پی کے 19سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار گل زمان کا انتخابی مہم کا آغاز

جمعرات 28 جون 2018 20:07

درگئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) حلقہ پی کے 19مالاکنڈ ٹو سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار گل زمان نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ پی کے 19میں سب سے غریب امیدوار گل زمان نے اپنے آبائی یونین کونسل خارکئی کے مختلف دیہی علاقوں میں ووٹرز کے گھر گھر پر حاضری دے کر اپنی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے گل زمان نے بتایا کہ وہ میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف اور صوبائی صدر امیر مقام خان کے بے حد مشکور ہیں کہ انہون نے مالاکنڈ میں مجھ جیسے نادار کارکن کو پارٹی ٹکٹ جاری کرکے الیکشن میں حصہ لینے کا موقع دیا۔

، گل زمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ دیگر امیدواروں کی طرح مالدار نہیں اس لئے اپنے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز دھوم دھام سے نہیں کرسکا تاہم ووٹرز تک رسائی کیلئے وہ پیدل کیوں نہ ہو ان کے گھر گھر پہنچ رہے ہیں ۔ انہون نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ 25جولائی کو ان کے غریب بھائی گل زمان کا ساتھ دیں ۔

درگئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں