درگئی ، یونین کونسل کوپر میں پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا چیئرمین نادر خان پارٹی سے 40سالہ ناطہ توڑ کر ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ،25جولائی کو تحریک انصاف کی بھر پور کامیابی کیلئے ان تھک محنت کریں گے ، شمولیتی تقریب سے خطاب

مانتا ہوں پانچ سالوں میں کوئی میگا پراجیکٹس مکمل نہیں کیا لیکن میں نے کرپشن نہیں کی اور نہ ہی ووٹرز کو فروخت کیا ، جنید اکبر خان

پیر 2 جولائی 2018 18:22

درگئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2018ء) یونین کونسل کوپر میں پیپلز پارٹی کو شدید دھچکا، چیئرمین نادر خان کاپیپلز پارٹی کیساتھ 40سالہ ناطہ ختم کرکے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کوپر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر چیئرمین نادر خان نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی 40سالہ رفاقت ختم کرکے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا، اس سلسلے میں ان کی رہائش گاہ کوپر میں ایک عظیم الشان شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں این اے 8سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار و سابقہ ایم این اے جنید اکبر خان، پی ٹی آئی کے سابقہ ایم این اے علی محمد خان م پی کے 19مالاکنڈ ٹو سے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی پیر مصور خان کی موجودگی میں چیئرمین نادر خان نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا اور اس عزم کا کھل کر اظہار کیا کہ وہ 25جولائی کو تحریک انصاف کی بھر پور کامیابی کیلئے ان تھک محنت کریں گے ،شمولیتی تقریب سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 8مالاکنڈ جنید اکبر خان نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ گذشتہ پانچ سالوں ،کے دوران ترقیاتی کام نہیں کئے اور نہ ہی میگا پراجیکٹس مکمل کئے ہیں لیکن میں نے کرپشن بھی نہیں کی اور نہ ہی مالاکنڈ کے ووٹرز کو فروخت کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے 2013کے الیکشن میں بھی انہوںنے ترقیاتی کاموں کا وعدہ نہیں کیا تھا اور آج بھ ی ترقاتی کاموں کا وعدہ نہیں کرتا بلکہ وہ منتخب ہوکر صرف عمران خان کے سپاہی کی حیثیت سے عمران خان کے تبدیلی وژن کے لئے کام کرتے رہیں گے ۔ اس سے قبل علی محمد خان نے اپنی تقریر میں اور جنید اکبر خان نے بھی اپنی تقریب میں روایتی انداز میں بلاول بھٹو اور ان کے والد آصف علی زرداری کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر کرپشن اور قومی دولت چوری کرنے کے الزامات عائد کردئے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو مالاکنڈ سے بد ترین شکست کیلئے وہ اکیلا ہی کافی ہے اور پی ٹی آئی ورکرز صرف صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدوار پیر مصور خان کی کامیابی کیلئے کام کریں ۔ جنید اکبر نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ وہ مالاکنڈ کے عوام کے لے کچھ نہ کرسکے جس کی وہ نہ صرف مرکز میں مسلم لیگ (ن) کے مخالف اپوزیشن ممبر تھے بلکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں اپنی ہی پی ٹی آئی حکومت کے خلاف دو سال تک حقوق کے حصو ل تک جدوجہد کرتے رہے کہ پرویز خٹک کی حکومت کی کارکردگی مایوس کن رہی ۔

انہوں نے کہا کہ ان کو خریدنے کیلئے دو وفاقی ممبران اسمبلی کے ذریعے انہیں20کروڑ روپے کی افر کی گئی تھی اور ان کو خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن آفر انہوں نے ٹکرا دی تھی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے کرپشن کرنے کا نہیں سوچا بلکہ عمران خان کے آواز پر لبیک کہ کر پارٹی وژن کیلئے کام کیا۔ انہوںنے کہا کہ آج پھر2018کے عام انتخابات میں عوام کو واضح طورپر کہتا ہوں کہ ترقیاتی کام کا سوچ کر سے انہیں ووٹ دینا ہے تو ہر گز ووٹ نہ دیں اور نہ ہی عوام کے ساتھ بجلی ٹرانسفارمرز، پولز ، کلوٹ اور ترقیاتی کام کے وعدے کرتا ہوں ۔

پیر مصور خان نے کہا کہ رات کی تاریکی میں صرف چور اور ڈاکو ہی گھومتے ہیں وہ دن کی روشنی میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور عوام ان کو ووٹ دے کر 25جولائی کو مالاکنڈ میں ٹھیکہ داری نظام کو مسترد کردیں گے۔

درگئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں