ن لیگ کو عام انتخابات سے باہر کرنے کیلئے حربے استعمال کئے جارہے ہیں، ایون فیلڈ فیصلہ اسی سلسلے کی کڑی ہے، محمد سلیم

ہفتہ 7 جولائی 2018 19:36

درگئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل درگئی کے سینئر نائب صدر محمد سلیم خان خٹک اور میاں مکمل شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کو 2018کے عام انتخابات سے باہر کرنے کیلئے حربے استعمال کئے جارہے ہیں ، ایون فیلڈ فیصلہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کو باہر کرنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ وہ درگئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور مرم نواز کے خلاف فیصلے کے برعکس 25جولائی کو عوامی عدالت کا فیصلہ حق میں آئے گا۔ انہوںنے کہا کہ میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کو جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سچ کے فیصلے کرنے کی سزاء دی جارہی ہے ،میاں نواز شریف کو عوام کے دلوں سے منفی فیصلوں کے ذریعے نہیں نکالا جاسکتا، 25جولائی کو عوام ثابت کردیں گے کہ میاں نواز شریف بے گناہ اور اس ملک کے عوام کی حقیقی ترقی کیلئے اہلیت کا حامل ان کا محبوب لیڈر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نادیدہ قوتوں کے دبائو میں فیصلے میاں نواز شریف اور ان کے ٹیم کے حوصلے پست نہیںکرسکتے ۔ میاں نواز شریف ان کے لیڈر ہیں چاہے جیل میںہو یا جیل کے باہر ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسروں پر الزام تراشی اور کرپشن الزامات کے سیاست سے کامیاب نہیں ہوںگے کہ ان کو خود کی اپنی کرپشن نظر نہیں آرہی۔ سینیٹ انتخابات ہو یا کہ خیبر پختون خوا میں بلین ٹری سومانی پراجیکٹ ، بی آر ٹی ہو یا کہ اپنی ہی پارٹی کے لوگوں کو پارٹی ٹکٹ فروخت کرنے کی کرپشن! اب ان سب کرتوتوں سے عوام بکوبی آگاہ ہیںاور 25جولائی الزام خان کے الزامی سیاست کی آخری دن ثابت ہوگی۔

درگئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں