عمران خان مستقبل کے وزیر اعظم ہوں گے،گل داد خان

اتوار 8 جولائی 2018 19:30

درگئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 40 باجوڑ سے کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی گل داد خان نے کہا کہ 25جولائی کو عوام عمران خان کو ووٹ دیں گے،فاٹا کے عوام 25 جولائی کو عام آدمی کی تقدیر بدلنے کیلئے تحریک انصاف کرپشن فری پاکستان کو سپورٹ کریں گے،فاٹا میں پینے کی صاف پانی ، بجلی اور گیس کی فراہمی سمیت یہاں کے عوام کی تعلیمی ترقی کیلئے سکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں کے قیام پر توجہ دیں گے۔

وہ میمول ، غر شموزئی، آرنگ، پیندہ خیلوں ترغائو، شربتئی اور تیدوبے میں عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔ گل داد خان نے کہا کہ 70سال گزرنے کے باوجود باجوڑ اور برنگ کے عوام آج بھی صحت کے بہتر سہولیات سے محروم ہیں اور علاقے میں طلبہ و طالبات دونوں کے لئے نہ تعلیمی ادارے اور نہ ہی بہتر تعلیمی سہولیات میسر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ منتخب ہوکر برنگ باجوڑ میںپہلی فرصت میںگورنمنٹ کالجز، سکولز اور ڈسپنسریوں کے قیام کے لئے جامعہ حکمت عملی پر عملی کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مستقبل کے وزیر اعظم ہوں گے اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھا کر پورے فاٹا کو پاکستان کے دیگر حصوں کے برابر لائیں گے اور قبائیلی علاقوں میں تعلیمی اداروں کے ایک نیٹ ورک کے ذریعے شرح خواندگی بڑھائیں گے۔

درگئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں