مالاکنڈ کے محروم طبقات کی ترقی ان کی اپنی قیادت ہی یقینی بناسکتی ہے، الحاج محمد خان اتمان خیل

جمعرات 12 جولائی 2018 19:59

درگئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) حلقہ این اے 8سے اتمان خیل قومی اتحاد کے نامزد آزاد امیدوار و سابقہ ممبر قومی و صوبائی اسمبلی الحاج محمد خان اتمان خیل نے کہا ہے کہ مالاکنڈ کے محروم طبقات اور غریب عوام کی ترقی ان کی اپنی قیادت ہی یقینی بناسکتی ہے،مالاکنڈ کے عوام سے الیکشن کے دبن ووٹ لے کر حلقہ سے چلے جانے والے امیدوار وں کو ناکامی کے سوا کچھ بھی نہیںملنے والا،عوام کے ووٹ کے لالچ میں ایمپورٹد امیدواروں کے مختلف نظریات اور دعوووں میں کوئی حقیقت نہیں، عوام 25جولائی کو پک اپ پر مہر ثبت کرکے انہیں خدمت کا موقع دیں گے، حلقہ این ای8 مالاکنڈ کے مختلف مقامات جبہ گئی ہیروشاہ ، بڑھ ، مینہ ، ورتیر، دوبندئی، میخ بند ، پیر خیل ، طوططہ کان اور آگرہ کے مضافات میں منعقدہ انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے الحاج محمد خان اتمان خیل نے کہا کہ ماضی میں جس طرح مالاکنڈ کے ایم این اے اور ایم پی اے کے حیثیت سے کوٹ ، مینہ ، بڑھ ، آگرہ اور دیگر پسمانہ علاقوں میںبجلی کی فراہمی ، سکولوں کے قیام ، سڑکوں کے ایک جال بچھانے پر توجہ دی اور غریب ناجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرکے دیئے اگر مالاکنڈ کے عوام نے ایک دفعہ پھر موقع دیا تو اس سے بڑھ پر خدمت اور عملی اقدامات کرکے دکھائیں گے۔

درگئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں