فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

جمعہ 3 فروری 2017 23:57

فیصل آباد۔3 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء)فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا162/50 واں اجلاس چیئرمین بورڈ خرم مختار کی صدارت میں فیسکو ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو فیسکورشیدا حمد اسلم،،چوہدری جاوید کمال،رانااحسان افضل ،عبدالحمید چوہدری،فائق جاوید،کمپنی سیکرٹری اطہر ایوب چوہدری اورچیف فنانشل آفیسر زاہد حسن نے شرکت کی ۔

اجلاس میں چئیرمین فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز اور چیف ایگزیکٹو فیسکوکے درمیان پرفارمنس کنٹریکٹ کے معاہدے کی دستاویز پر دستخط کئے گئے ۔ پرفارمنس کنٹریکٹ میں کارکردگی کے مختلف اہداف متعین کئے گئے ہیں جن میں آپریشن ، کمرشل، سیفٹی اور دیگر ڈائریکٹوریٹس کے اہداف شامل ہیں۔اسی طرح ملازمین اور افسران کو ان کو دیئے گئے اہداف کو حاصل کرنا ہو گااور چیف ایگزیکٹو آفیسر کو رپورٹ کرنا ہو گاجبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر بورڈ آف ڈائریکٹرز فیسکو کو رپورٹ کریں گے ۔

(جاری ہے)

یہ معاہدہ ایک سال کی مدت کیلئے ہو گااور بورڈ اس میں وقتاً فوقتاً تبدیلی بھی لا سکے گا۔ چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز خرم مختار نے بورڈکی طرف سے پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن جاوید انور سندھو کوایل ٹی اور ایچ ٹی پرپوزلز بروقت مکمل کرنے پر بہترین کارکردگی کا سرٹیفکیٹ بھی دیا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں بورڈ کے سابقہ فیصلوں پر عملدر آمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔

درگئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں