وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام خان 19فروری کو درگئی میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے

بدھ 15 فروری 2017 21:39

درگئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) وزیر اعظم پاکستان کے مشیر اورمسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء امیر مقام خان 19فروری کو درگئی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) مالاکنڈ کے صدر و سابقہ امیدوار پی کے 98الحاج محمد ایصال خان اورصوبائی جائنٹ سکرٹری پی ایم ایل این گل زمان خان کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے مشیر اورمسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء امیر مقام خان 19فروری کو درگئی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

درگئی میںمنعقدہ اس جلسہ عام کے لئے سینکڑوں اسیاسی ورکرز و منتخب بلدیاتی نمائندگان شمولیت کے اعلانات کریں گے اور امیر مقام خان پی کے 98کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس فراہمی اور دیگر ترقیاتی کاموں کے منظوری کے اعلانات بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

درگئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں