ڈسکہ ‘علاقہ بھرمیں سردی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی ہیٹرز اور گیزر کی فروخت میں اضافہ ہوگیا

پیر 20 دسمبر 2021 13:52

ڈسکہ ‘علاقہ بھرمیں سردی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی ہیٹرز اور گیزر کی فروخت میں اضافہ ہوگیا
ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2021ء) علاقہ بھرمیں سردی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی ہیٹرز اور گیزر کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے گیس کی لوڈشیڈنگ اور قیمت میں اضافہ کے بعد علاقہ مکین گیس کی بجائے بجلی اور سولرز سے چلنے والی اشیاء کو ترجیح دے رہے ہیں الیکٹراونک اور الیکٹراک مصنوعات فروخت کرنیوالے دوکانداروںنے بتایاکہ رواں سیزن میں خریداروں کی توجہ کا مرکز زیادہ تر سولرگیرز اور الیکٹرک ہیٹرز ہیں جس کی بڑی وجہ ملک میںگیس کی کمی ہے سولر گیرز جوکہ قیمت میں مہنگا ضرور ہے تاہم اس کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے گیس ہیٹرز کی مانگ میں کمی ہوئی ہے تاہم اس کے مقابلہ میں الیکٹرک ہیٹرز اور گیرز کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں