ملک بھر میں سوشل میڈیا کے باعث لوگوں میں خاص کر طالبعلموں میں کتب بینی کا رحجان دم توڑ نے لگا

منگل 30 نومبر 2021 13:35

ملک بھر میں سوشل میڈیا کے باعث لوگوں میں خاص کر طالبعلموں میں کتب بینی کا رحجان دم توڑ نے لگا
ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) ملک بھر میں سوشل میڈیا کے باعث لوگوں میں خاص کر طالبعلموں میں کتب بینی کا رحجان دم توڑ نے لگا انٹر نیٹ فیس بک نے نئی نسل سے کتابیں پڑھنے کا شوق چھین لیا بک سٹالز ویران ہوگئے سوشل میڈیا بہت تبدیلیاں لے آیا انٹر نیٹ عام ہونے کی وجہ سے واٹس اپ ‘فیس بک ‘انسٹا گرام سوشل میڈیا نے نئی نسل سے کتاب کا مطالعہ کرنا کتاب بینی کا شوق بھی چھین لیا ہے سٹالز ویران ہوگئے ہیں علاقہ بھرمیں کئی مقامات پر بک سٹالز لگائے جاتے تھے جہاں بوڑھے بچے نوجوان ذوق و شوق سے جاتے کتابوں کے بارے میں چھان بین کی جاتی اور مختلف موضوعات کی کتابیں خریدی جاتیں وقت گزرنے کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا جہاں بہت ساری تبدیلیاں لایا ہے سوشل میڈیا نے نئی نسل کے ہاتھوں سے کتابیںاور رسالے بھی چھین لیے ہیں

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں