ڈسکہ سے کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد گرفتار ،ْ

دھماکہ خیز مواد بر آمد

جمعرات 5 جولائی 2018 14:52

ڈسکہ سے کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد گرفتار ،ْ
ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ میں سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ ڈسکہ کے علاقے میں کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد چھپا ہوا ہے ، اس پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد یوسف کو دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم سیالکوٹ میں کسی مذہبی مقام کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں