کشمیریوں نے بھارت کا غاصبانہ قبضہ کبھی تسلیم نہیں کیا کشمیر کا بھارت سے الحاق نہیں ہوا بلکہ غاصب بھارت نے جنت ارضی کشمیر پر جبری قبضہ کر رکھا ہے ِ
مظلوم کشمیری قوم حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کا جلسہ عام سے خطاب ، وفود سے گفتگو
بدھ 18 جولائی 2018 21:43
(جاری ہے)
خدمت انسانیت اور نظریہ پاکستان کی بنیاد پر سیاست کریں گے۔
وہ گورنمنٹ گرلز کالج بینک روڈ ڈسکہ میں پی پی 42سے ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے امیدوار مرزاشاہد صدیق اورپی پی 41سے امیدوار ڈاکٹر محمد حفیظ کی انتخابی مہم کے حوالہ سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب اور بعد ازاں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی ڈسکہ آمد پر شہریوں کی جانب سے ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔اس دوران تاجروں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جاتی رہیں۔جلسہ میں شریک افراد ملی مسلم لیگ کے حق میں زبردست نعرے بازی بھی کرتے رہے۔جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہاکہ بھارت سرکار حریت لیڈروں پر جھوٹے مقدمات بنا کر انہیں جیلوں میں قید کر رہی ہے۔ سیدہ آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کو بھی بلاجواز قید کیا گیا اور اب انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا ارتکاب کرتے ہوئے انہیں سری نگر کی سینٹرل جیل سے نئی دہلی جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ پوری کشمیری قوم بھارت سرکار کی اس درندگی پر سراپا احتجاج ہے لیکن بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور ملکوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوںنے کہاکہ بی جے پی سرکار تحقیقاتی ادارے این آئی اے کو کشمیری رہنمائوں کیخلاف جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ کشمیری لیڈروں کی طرح سرگرم صحافیوں، وکلاء اور تاجروں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔مودی حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ طاقت و قوت کے بل بوتے پر کشمیر پر زیادہ دیر تک اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتی۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ 19جولائی وہ تاریخی دن ہے جب مظلوم کشمیریوںنے الحاق پاکستان کا اعلان کیا اور اس وقت سے آج تک وہ دہشت گرد بھارت کیخلاف سینہ سپر ہیں۔ کشمیری قوم نے غاصب بھارتی فوج کیخلاف جو لازوال قربانیاں پیش کی ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ملک و قوم کا دفاع ہر فرد پر فرض ہے۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے بیانیے ناقابل برداشت ہیں۔ پہلے بھی علیحدگی کی تحریکوں کھڑی کرنے کی کوششیں کی گئیں، اب بھی لسانیت اور فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے، لیکن ہمارے حکمران اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ ان حالات میں نظریہ پاکستان پر متحد ہونے سے ہی بحرانوں سے نکلا جاسکتا ہے اور ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر ڈالا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ منصوبے کے تحت ملک میں 71ء والی صورت حال پیدا کی جا رہی ہے۔ اُس وقت بھی انتخابات کے موقع پر افواج پاکستان کو متنازع بناکر پیش کیا گیا تھا۔ اداروں پر عوام کے اعتماد کو ختم کرنے کے لیے عدلیہ کو بھی مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ملی مسلم لیگ ملک دشمنوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے۔ملک بھر میں ڈسپنسریوں، ہسپتالوں اور ریسکیو سنٹرز کا نیٹ ورک مزید وسیع کریں گے۔متعلقہ عنوان :
ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تیزرفتار مزدا کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار بیٹا جاں بحق ، ماں شدیدزخمی
تین شہریوں کے اغواء برائے تاوان کے جرم میں ڈسکہ سٹی پولیس کے تین اہلکار گرفتار
ڈسکہ،ایک کروڑ 15 لاکھ روپے چوری کرنے والا ملزم گرفتار
ملک بھر کی طرح ڈسکہ میں بھی 23 مارچ یوم پاکستان ملی جوش وجذبہ سے منایا گیا
ڈسکہ میں دو مختلف واقعات میں ملزمان نے فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو قتل کر دیا
تیزرفتار منی ٹرک کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق
ڈسکہ میں ولیمہ کے مہمانوں کولیکرجانیوالی منی بس اور تیزرفتار ٹرک میں تصادم ،ڈرائیور ، ایک خاتون جاں ..
ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ کا تھانہ صدر میں کھلی کچہری کا انعقاد
ڈسکہ میں تیزرفتار مزدا اور موٹرسائیکل کاتصادم ،موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی جاں بحق
ڈسکہ،تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،باپ جاں بحق ، بیٹا شدیدزخمی
ڈسکہ میں پانچ روزہ انسداد پولیو اور وٹامن اے کی مہم جاری ہے ، ڈاکٹر سادات انور
ڈسکہ،پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ،دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک
ڈسکہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی