ڈسکہ، ٹرک بجلی کی لٹکتی تاروں سے چھوگیا، ایک جاں بحق، ایک شدید زخمی

بدھ 9 جنوری 2019 19:30

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) نواحی موضع بھروکے میں ٹرک بجلی کی لٹکتی تاروں سے چھوگیا، ایک جاں بحق، ایک شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

بورے والا کا رہائشی نصیر احمد اورساہیوال کا رہائشی محمد منشاء ٹرک پر سوار جارہے تھے کہ بھروکی کے قریب ٹرک بجلی کی لٹکتی ہوئی تاروں سے چھوگیا جس کے نتیجہ میں نصیر احمدجھلس کرموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ محمد منشاء شدید زخمی ہوگیا،جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں