انسدادِ پولیو کی مہم کارواں سال کا دوسرا راؤنڈ آج شروع ہو گا

اتوار 21 اپریل 2019 19:40

ڈسکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) انسدادِ پولیو کی مہم کارواں سال کا دوسرا راؤنڈ آج پیر22اپریل سے شروع ہورہا ہے جو 26 اپریل تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمدعدنان نے کہا کہ اس قومی مہم کا مقصد 5سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو کی ویکسین کے 2 قطرے پلانا ہے تاکہ ہم اپنے ملک پاکستان کو اس موذی بیماری پولیو سے پاک کر سکیںاس راؤنڈ میں پولیو کی ویکسین کے ساتھ ساتھ 6ماہ سے لے کر 5سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو وٹامنز اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی اس سلسلے میں ہماری 296 ٹیمیں تحصیل ڈسکہ بھر میں گھر گھر جا کر 146731 بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامنز کے کیپسولز دیں گیںانہوں نے والدین اور اساتذہ اکرام سے گزارش کی کہ وہ ہماری ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ ہمارا کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے اگر اس دوران ہماری ٹیم کسی وجہ سے آپ کے گھر نہ پہنچ سکے تو ہمارے ساتھ رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں