ڈسکہ،گیس لیکج سلنڈر حادثہ میں زخمی ہونے والے زیرعلاج مزید2بچے دم توڑ گئے

اتوار 23 جون 2019 18:25

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2019ء) گیس لیکج سلنڈر حادثہ میں زخمی ہونے والے زیرعلاج مزید2بچے دم توڑ گئے ، 4بچوں سمیت جاں بحق ہونے والوں کی تعداد6ہوگئی۔

(جاری ہے)

بارہ روز قبل تھانہ سٹی کے علاقہ اسٹیڈیم روڈ پر رہائشی علاقہ میں قائم نان کے تندور پرسلنڈر کی گیس لیکج سے زوردار دھماکہ ہوا تھا جس سے نان شاپ والے دوبھائیوں اور6بچوں سمیت8افراد شدید جھلس گئے تھے جو لاہور میو ہسپتال میں زیر علاج تھے اور یکے بعد دیگرے جان کی بازی ہارتے گئے اور اب تک 6افرا د جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں نان شاپ دوبھائیوں وزیرخاں اور کلیم خاں کے علاوہ ایک ہی گلی کے چار بچے حماد، ابراہیم، عمر اور منیب شامل ہیں گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے عمر اور منیب کی نعشیں جب گھرپہنچیں تو جیسے کہرام مچ گیا اور اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی یاد رہے کہ جھلس جانے والے 2بچے علی حسن اور معظم ابھی بھی زیر علاج ہیں اور ان کی ھالت خطرہ سے باہر بتائی جارہی ہے ۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں