ڈسکہ،تھانہ سٹی کے علاقہ میں کروڑوں روپے چوری کی واردات

اتوار 23 جون 2019 18:25

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2019ء) تھانہ سٹی کے علاقہ میں کروڑوں روپے چوری کی واردات نامعلوم چور گھرسے 35لاکھ روپے نقدی اور80 تولے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے تھانہ سٹی کے علاقہ گلی باغ والا کا ندیم بٹ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رمضان ٹائون اپنے عزیزوں کے ہاں گیاہواتھا کہ اہل خانہ کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور ان کے گھرمیں چھت کے ذریعے گھس آئے اور گھر میں موجود نقدی 35لاکھ روپے اور0 8تولہ طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں