ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی قاری ذوالفقار سیالوی کے بھائی چوہدری عبدالمنظور کی وفات پر اظہار تعزیت

اتوار 13 اکتوبر 2019 21:15

ڈسکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما این اے 75کے کوآرڈینیٹر اور پی پی 42سے ٹکٹ ہولڈر قاری ذوالفقار سیالوی کے بھائی چوہدری عبدالمنظور کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کے درجات بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر ڈسکہ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں