محلہ محمدپورہ کے رہائشی نے اپنے ہی خاندان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،پانچ افراد جاں بحق

اتوار 10 مئی 2020 18:35

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2020ء) گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے پیٹرول چھڑک پر ماں باپ اور پانچ بہن بھائیوں کو آگ لگاکر جلا دیا ماں باپ اور تین بہن بھائی جاں بحق۔

(جاری ہے)

محلہ محمدپورہ کے محمداکرم کے بھائی محمداشرف کے بیٹے علی حمزہ کا اکثر اوقات اپنے گھروالوں کیساتھ لڑائی جھگڑا رہتاتھاچند روز قبل اس کا گھروالوںکیساتھ جھگڑا ہواتو علی حمزہ نے تیل چھڑک کر اپنے باپ محمداشرف ‘ماں یاسمین اورپانچ بہن بھائیوں کو آگ لگاکر جلادیا جن کوطبی امدادکیلئے میو ہسپتال لاہور ریفر کردیاگیاتھا جہاں پر اشرف اس کی بیوی یاسمین اور تین بچے دم توڑ گئے پولیس نے ملزم علی حمزہ کو گرفتارکرکے اس کے چچا کو مدعی بناکر ملزم کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں