الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کر دیا گیا

ہفتہ 27 فروری 2021 12:12

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کر دیا گیا
ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ این ای75سیالکوٹ /ڈسکہ میں 19 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 18 مارچ کو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو حکم دیا تھا کہ این اے 75 سیالکوٹ IV میں ضمنی انتخاب میں بدامنی اور بے قاعدگیوں پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کیا جائے۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں