امریکی قید میں ظلم و ستم کا شکار پاکستانی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی49ویں سالگرہ کل منائی جائیگی

پیر 1 مارچ 2021 14:35

امریکی قید میں ظلم و ستم کا شکار پاکستانی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی49ویں سالگرہ کل منائی جائیگی
ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) امریکی قید میں ظلم و ستم کا شکار پاکستانی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی49ویں سالگرہ کل مورخہ 2مارچ کو ملک بھر میں جوش و خروش کیساتھ منائی جائیگی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے یوم پیدائش کی مناسبت اور اظہار یکجہتی کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں مذہبی تنظیموں انسانی حقوق مزدور طلبہ تنظیموں اور عوامی حلقوں کے زیراہتمام ملک بھرمیں تقریبات کا اہتمام کیاجائیگا جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائینگے کبوتر آزاد کئے جائینگے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی درازی عمر کیساتھ اس کی باعزت رہائی کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی جائینگی علاوہ ازیں ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں طلبہ اور اساتذہ تنظیموں کے زیراہتمام اظہار یکجہتی کیلئے تقاریب منعقد ہونگی ڈاکٹر عافیہ صدیقی 2مارچ1972ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں