ڈسکہ میں 65 سالہ بزرگ کے جنازے پر مریدوں نے نوٹ نچھاور کر دیے

پیر نے مرنے سے پہلے وصیت کی تھی کہ ان کے جنازے پر نوٹ نچھاور کیے جائیں، مرید

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 11 مئی 2021 20:32

ڈسکہ میں 65 سالہ بزرگ کے جنازے پر مریدوں نے نوٹ نچھاور کر دیے
ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 11 مئی2021ء) شادی کی تقریبات میں دلہے اور دلہن پر نوٹ نچھاور کرنے کے حوالے سے تو آپ نے سن رکھا ہو گا، لیکن کیا آپ نے کسی جنازے پر نوٹ پھینکنے کے حوالے سے کوئی خبر سنی ہے، جی ہاں ڈسکہ میں پیر کی انوکھی خواہش مریدوں نے پوری کر دی، 65 سالہ بزرگ کے جنازے پر مریدوں نے نوٹ نچھاور کر دیے- تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں 65 سالہ بزرگ کے جنازے پر نوٹ نچھاور کیےگئے۔

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں 65 سالہ بزرگ محمد رفیق کی میت پر نوٹ نچھار کیے گئے، گھر سے لے کر قبرستان تک بزرگ کے مریدین اور عزیزو اقارب نے نوٹ پھینکے ۔ انتقال کرنے والے محمد رفیق کے مریدین کا کہناہےکہ ان کے پیر نے مرنے سے پہلے وصیت کی تھی کہ ان کے جنازے پر نوٹ نچھاور کیے جائیں۔ ایسا ہی ایک انوکھا واقع گوجرانوالہ میں پیش آیا، جہاں مذہبی شخصیت پیر سائیں سلیم انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

عقیدت مندوں نے اپنے پیر کا جنازہ بڑے دھوم دھام سے نکالا۔ پیر سائیں سلیم کی تدفین ڈھول اور بینڈ باجے کے ساتھ ہوئی۔ عقیدت مندوں نے اس دوران دھمال ڈالی اور نوٹ بھی نچھاور کیے۔ اسی طرح منڈی بہاؤالدین میں پیش آیا، جہاں شادی کی انوکھی تقریب میں باراتیوں پر ہیلی کاپٹر سے نوٹ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ منڈی بہاؤالدین کے میرج ہال میں آئی بارات میں ہیلی کاپٹر کی انٹری نےفضا میں ہرطرف کرنسی نوٹوں کی بارش کردی۔

مقامی شخص کی شادی کی خوشی میں بیرون ملک سے آئے اس کے بھائیوں نے باراتیوں پر کرنسی نوٹ اور پھول نچھاور کرنے کے لیے خاص طور پر ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا تھا۔ ہیلی کاپٹر سےکافی دیر تک پھولوں کی پتیاں اور کرنسی نوٹ نچھاور کئے جاتے رہے جس سے فضا میں نوٹ ہی نوٹ بکھر گئے۔                      

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں