ڈسکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے مین شاہراہ پر خطبہ جمعتہ المبارک بطور احتجاج پرھنے پر مجبور:میاں فیصل

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے گاوں جامکے چیمہ نئی آبادی آرائیاں کی عوام الناس سراپااحتجاج ہیں عرصہ دراز سے سیوریج کا گندہ پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 8 جون 2021 11:51

ڈسکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے مین شاہراہ پر خطبہ جمعتہ المبارک بطور احتجاج پرھنے پر مجبور:میاں فیصل
چونڈہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،زبیراحمد صدیقی) تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے گاوں جامکے چیمہ نئی آبادی آرائیاں کی عوام الناس سراپااحتجاج ہیں عرصہ دراز سے سیوریج کا گندہ پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔معروف ٹرانسپورٹر سماجی رہنماء میاں فیصل محمود ،رانا محمد اعجاز ڈائریکٹر برائٹن سکول ،حاجی حبیب ،منظور حسین ،ملک مدثر ودیگر معززین نے میڈیا کو بتایا کہ یہاں پر علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

کوئی رشتہ لینے اس محلہ میں نہیں آتا۔سیاستدان کہتے ہیں کہ آپ نے فلاح پارٹی کو ووٹ دیے ہیں۔

اس درینہ مسلہ کو سیاست کی نظر کردیاگیاہے۔حکمرانوں کی بے حسی دیکھے مردو خواتین بزرگ اس تفعن بد بودار غلاظت والے گندے پانی سے گزرتے ہیں۔

(جاری ہے)

لوگ مختلف موزی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔اس بہار مدینہ مسجد کے اندر صبح تین چار صفیں بن جاتی تھی اب گنتی سے تین چار آدمی نہیں آتے ہم نے مجبور ہوکر احتجاجاّ جمعہ باہر شاہراہ پر ادا کیاہے آئندہ بھی پانجگانہ نمازمیں سے ایک نماز مین سڑک پر ہی اداکریں گے۔

اس بہار مدینہ مسجد کیساتھ قبرستان ہے۔یہاں سے جنازہ تک نہیں لیکر جاسکتے۔اس کی حالت زار آپ کے سامنے ہیں۔ہم بارہا حکومت پاکستان ارباب اختیار سے اپیلیں کرچکے ہیں۔اے سی ڈسکہ ،ڈی سی سیالکوٹ ،ایم پی اے ایم این اے کوئی نہیں سنتا۔ہمارا یہ احتجاج اسوقت جاری رہے گا جب تک یہ معاملا حل نہیں ہوجاتا علاقہ مکینوں کا اعلی حکام اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ہے۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں