مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 128واں یومِ پیدائش پرسوں پورے ملک میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا

جمعرات 29 جولائی 2021 14:51

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 128واں یومِ پیدائش پرسوں پورے ملک میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا
ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 128واں یومِ پیدائش پرسوں پورے ملک میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

مادر ملت کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ملک بھر میں مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام قرآن خوانی اور دیگر تقریبات انعقاد پذیر ہونگی ۔ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح 31جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئی تھی۔1947میں دہلی کو خیرآباد کہہ کر کراچی منتقل ہو گئیںقا ئداعظم محمد علی جناح کی وفات کے بعد وہ تقریبا 19 سال بقیدِ حیات رہیں۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں