پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان پرسوں کرینگے

ہفتہ 18 اگست 2018 12:26

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز جن میں فیصل آباد ، ساہوال ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ،ملتان ، ڈی جی خان ، بہاولپور ، روالپنڈی ، لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان پرسوں 20اگست کو کریں گے ۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈ گوجرنوالہ کے ترجمان نے بتایا کہ نتائج انتہائی احتیاط کے ساتھ مرتب کئے جا رہے ہیں نتائج کی سی ڈیز بھی اسی روز جاری کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں