تیزرفتارٹرالہ کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار نائب مہتمم دارالعلوم نقشبندیہ ڈسکہ جاں بحق

منگل 11 اگست 2020 19:38

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) تیزرفتارٹرالہ کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار نائب مہتمم دارالعلوم نقشبندیہ ڈسکہ جاں بحق کالج روڈ کے رہائشی جانشین شیخ الحدیث مجاہد اہلسنت حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ ضیاء الحق رضا نائب مہتمم دارالعلوم نقشبندیہ ڈسکہ اپنی موٹرسائیکل پر سیالکوٹ کی طرف جارہے تھے کہ تھانہ موترہ کے علاقہ گھوئینکی کے قریب ان کی موٹرسائیکل کو تیزرفتار ٹرالہ نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں صاحبزادہ ضیاء الحق رضا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122نے ان کی میت سول ہسپتال پہنچادی۔مرحوم صاحبزادہ مولانا ضیاء الحق ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مفتی محمد معین الدین کے بڑے صاحبزادے تھے۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں