ڈسکہ، بینک کی قسط جمع کروانے کیلئے آنیوالی خاتون کو اوباش ملزم نے اغواء کرلیا،مقدمہ درج

منگل 11 اگست 2020 19:38

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) بینک کی قسط جمع کروانے کیلئے آنیوالی خاتون کو اوباش ملزم نے اغواء کرلیا تھانہ موترہ کے علاقہ آلو مہارکے سید علی رضا کی بیوی گھرسے بینک کی قسط ادا کرنے کیلئے ڈسکہ آئی تو کافی دیر گزرنے پر وہ گھرنہ پہنچی اس کے گھروالوں کوفکر لاحق ہوئی توانہوںنے تلاش شروع کردی جس پر گائوں کے لوگوں نے بتایاکہ تمہاری بیوی کو ملزم سہیل اغوا کرکے لے گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں