رانا خالد عباس شہید ایڈدوکیٹ اور عرفان چوہان ایڈووکیٹ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ‘ چوہدری عرفان سعید ایڈووکیٹ

پیر 30 مئی 2022 13:08

ْ ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2022ء) رانا خالد عباس شہید ایڈدوکیٹ اور عرفان چوہان ایڈووکیٹ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ان کے قاتل کو سزا دلوانے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گا ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل چوہدری عرفان سعید ایڈووکیٹ،صدرگوجرانوالہ بار ملک عبدالستار اعوان ایڈووکیٹ،صدر بار سیالکوٹ عاصم اقبال دیو ایڈووکیٹ،صدر پسرور بار نیاز احمد باجوہ ایڈووکیٹ،صدر بار ڈسکہ چوہدری صغیر احمد کاہلوں ایڈووکیٹ،سیکرٹری گوجرانوالہ بار آصف رندھا وا ایڈووکیٹ،سیکرٹری کامونکی بار رانا تنصیر ایڈووکیٹ،سیکرٹری ڈسکہ بار محمد شفیق منشاء ایڈووکیٹ،سابق صدر بار ڈسکہ طاہر رئوف ایڈووکیٹ،ناصر علی گھمن ایڈووکیٹ،احسان اللہ گھمن ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء نے بھی خطاب کیا انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ وکلاء اپنے حق اور انصاف کے لئے کوشاں ہیں دونوں شہید وکلاء کے اہلخانہ کو انصاف دلائے بغیر سکون سے نہیں بیٹھیں گے وکلاء آئین و قانونی کی بالادستی کے لیئے سرگرم ہیں اور اپنا حق لینا جانتے ہیںسیمینار کی صدار ت صدر ڈسکہ بار چوہدری صغیر احمد کاہلوں ایڈووکیٹ اور سیکرٹری بار محمد شفیق منشاء ایڈووکیٹ نے کی-

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں