ڈسکہ پولیس نے بابر عر ف خرم گینگ کے تین ملزمان کوگرفتارکرکے مال مسروقہ برآمدکرلیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:34

ڈسکہ۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) سٹی پولیس نے بین الاضلاعی خطرناک بابر گینگ کے تین ملزمان کوگرفتارکرکے مال مسروقہ برآمدکرلیا ، تفصیلات کے مطا بق ایس ایس پی سیالکوٹ سیدعون محمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ سرکل پولیس آفیسر محمدغیاث کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی نعمان بٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انتہائی مطلوب بین الاضلاعی گینگ بابر عرف خرم گینگ کے تین ملزمان کوگرفتارکرلیا، یہ ملزمان ضلع گوجرانوالہ ‘شیخوپورہ ‘حافظ آباد‘سرگودھا‘منڈی بہائوالدین ‘لاہور کو انتہائی مطلوب تھے، ان کے قبضہ سے دو عد د پسٹل ‘ایک عدد رائفل ‘7لاکھ 80ہزار روپے نقدی ‘جعلی نمبر پلیٹس ‘دو عدد کاریں مالیتی 45روپے برآمدکرلی گئی ہیں، ملزمان راہزنی ‘ہائو س رابری کی وارادتوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں