تین مختلف واقعات میںطالبعلم سمیت دو افراد جاں بحق

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:20

ڈسکہ۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) تین مختلف واقعات میںطالبعلم سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدیدزخمی تھانہ موترہ کے علاقہ ترگڑی شریف میں گزشتہ روز نامعلوم شخص سڑک کراس کرنے لگاتواس کو پیچھے سے آنیوالی تیزرفتار گاڑی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میںایک شخص شدیدزخمی ہوگیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ بھکڑیوالی کاطالبعلم جواد اپنی موٹرسائیکل پر ڈسکہ سے واپس گائوں جارہاتھا جب وہ ملیانوالہ کے قریب پہنچاتواس کو سامنے سے آنیوالی تیزرفتار موٹرسائیکل نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار طالبعلم جواد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ سٹیڈیم روڈ کا عثمان جوکہ شراب کے نشہ میں دھت ہوکر موٹرسائیکل چلارہاتھا نے سامنے سے آنیوالی موٹرسائیکل جس پر سلمان سکنہ میترانوالی سوارتھا ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں دونوں موٹرسائیکلوں پر سوار دونوں نوجوان شدیدزخمی ہوگئے زخمیوں کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں