ڈسکہ، نامعلوم افراد کی سپیشل برانچ کے اہلکار پر فائرنگ ، معجزانہ طو ر پر محفوظ رہا

جمعرات 29 نومبر 2018 21:59

ڈسکہ۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) نامعلوم افراد کی سپیشل برانچ کے اہلکار پر فائرنگ ، معجزانہ طو ر پر محفوظ رہا، تفصیل کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ باقر پور کا رہائشی سپیشل برانچ کا اہلکار ریاض جٹ اپنے کمرہ میں موجودتھاکہ اسی دوران نامعلوم ملزمان نے اس پر قتل کی نیت سے فائرنگ کرناشرو ع کردی جس کے نتیجہ میں ایک گولی اس کے بیڈ کو جالگی جبکہ سپیشل برانچ کا اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں