ڈسکہ ، انسداد پولیو مہم کا پانچواں رائونڈ 10دسمبر سے شروع ہو گا

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:35

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد عدنان نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کا پانچواں رائونڈ 10دسمبر سے شروع ہورہا ہے جو کہ 14دسمبر تک جاری رہے گا اس قومی مہم کا مقصد 5سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو ویکسین کی2قطرے لازمی پلانا ہے تاکہ پاکستان پولیو فری ملک بن سکے اس سلسلہ میں محکمہ صحت کی 290ٹیمیں تحصیل بھر میں 145219بچوں کوگھر گھر جاکر پولیو ویکسین کے دو دو قطرے پلائیں گی انہوں نے والدین اور اساتذہ سے اپیل کی کہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین کے 2قطرے پینے سے محروم نہ رہ سکے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں