پاک فوج کے جوان سوار محمد حسین کا47واں یوم شہادت

پیر 10 دسمبر 2018 18:36

ڈسکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان کا سب سے بڑا عسکری اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے جوان سوار محمد حسین کا47واں یوم شہادت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیاسوار محمد حسین شہید18جنوری1949ء کو ڈھوک پیر بخش (ضلع راولپنڈی) میں پیدا ہوئے۔وہ3ستمبر1966ء کو پاک فوج میں بطور ڈرائیور بھرتی ہوئے۔1971ء کی پاک بھارت جنگ میں وہ اپنی یونٹ کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہے تھے فوج میں اگرچہ وہ ڈرائیور تھے لیکن انہوں نے یونٹ کے ہر کام کو خوش اسلوبی سے انجام دیا۔

(جاری ہے)

سوار محمد حسین شہید5دسمبر 1971ء کو ظفر وال(شکر گڑھ) کے محاذ پر دشمن کی گولہ باری کی پرواہ کیے بغیر خندق میںموجود اپنے ساتھیوں کو گولہ بارود پہنچاتے رہے وہ خود بھی ٹینک شکن توپوں کے پاس جا کر دشمن کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرتے تھے جس سے دشمن کے بہت بڑی تعداد میں ٹینک تباہ ہو گئے تھے۔10دسمبر1971ء کو سوار محمد حسین دشمن کی مشین گن کی گولیوں کا نشانہ بن گئے اور جام شہادت نوش کیا۔سوار محمد حسین شہید کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاک فوج کا سب سے بڑا اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے جوان تھے۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں