سابق ق لیگی ایم پی اے کے بھتیجوں کو بلاوجہ حبس بے میں رکھنے پر ایس ایچ او سمیت 10افراد کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:00

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) سابق ق لیگی ایم پی اے کے بھتیجوں کو بلاوجہ حبس بے میں رکھنے پر ایس ایچ او سمیت 10افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ کا حامد نواز گزشتہ روز اپنے ننیال تھانہ موترہ کے علاقہ بھلوالی میں سابق ایم پی اے عنصر اقبال بریار کے بھائی سلیم بریار کے گھر آیاہواتھا حامد نواز اپنے کزن مدثر سلیم بریار اور جاویداقبال کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر اپنی فیکٹری کی طرف جارہے تھے جب وہ کمالپور کے قریب پہنچے توان کو پیچھے سے آنیوالی پولیس کی گاڑی جس میں ایس ایچ او تھانہ ایمن آباد منظر سعید اور اے ایس آئی غلام فرید سمیت 8ملازم سوار تھے انہوںنے گاڑی روک کر حامدنواز ‘مدثر سلیم بریار اور جاویداقبال کوگاڑی سے اتار کر اپنے ساتھ تھانہ لے گئے اور وہاں پر بلاوجہ حبس بے جامیں رکھ لیا جس پر تھانہ موترہ پولیس نے ایس ایچ او تھانہ ایمن آباد منظر سعید‘اے ایس آئی غلام فرید اور 8ملازموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں