ڈسکہ،بجلی کی لٹکتی تاریں حادثات کا سبب، صارفین تشویش میں مبتلا

جمعہ 11 جنوری 2019 19:43

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) بجلی کی لٹکتی تاریں حادثات کا سبب، صارفین تشویش میں مبتلا۔

(جاری ہے)

تحصیل بھر کے گلی محلوں میں لوگوں کے گھروں دوکانوں کے دروازوں اور کھڑکیوں پر بجلی کی لٹکتی تاریں کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا باعث بن سکتی ہیں جبکہ برسات کی صورت میں دیواریوں میں کرنٹ آجاتا ہے جو حادثات کا باعث بنتا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ بارہا ایکسیئن اور ایس ڈی اوز کو اس بارے شکایت کرچکے ہیں مگر مسئلہ جوں کا توں ہے سماجی سیاسی کاروباری شخصیات نے چیف ایگزیکٹو گیپکو محسن رضاخان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں