صحت کی بہترین سہولیات کو عام آدمی تک پہنچانے کا عزم کیے ہوئے ہیں،کمشنر گوجرانوالہ

پیر 28 جنوری 2019 21:54

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2019ء) کمشنر گوجرانوالہ اسداللہ فیض نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق صحت کی بہترین سہولیات کو عام آدمی تک پہنچانے کا عزم کیے ہوئے ہیں، سول ہسپتال ڈسکہ کا شمار پنجاب کے بہترین ہسپتالوں میں ہوتا ہے اور بہت جلد یہاں پر ڈسٹرکٹ لیول ہسپتال کی سہولیات میسر کردی جائیں گی اور بہترین کنسلٹنٹ یہاں تعینات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال ڈسکہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اصغر علی کی بہترین صلاحیتوں کی بدولت ڈاکٹرز اور سٹاف بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے چلڈرن نرسری اور گائنی آپریشن تھیٹر کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لیاقت علی،اسسٹنٹ کمشنر،ڈی ایچ او ایچ آر ڈاکٹر جاوید ساہی ڈی ڈی ایچ او داکٹر محمد عدنان،صدر یونین آف جرنلسٹ محمدامین رضا ودیگر بھی موجود تھے۔بعد ازاں انہوں نے قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں