ڈسکہ، لین دین کے تنازعے پر چار افراد نے فائرنگ کرکے محنت کش کو قتل کردیا

منگل 21 مئی 2019 18:23

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) لین دین کے تنازعہ پر چار افراد نے فائرنگ کرکے محنت کش کو موت کے گھاٹ اتاردیاتھانہ موترہ کے علاقہ باقر پور کی خاتون عابدہ بی بی کا خاوند لیاقت گھرمیں موجودتھاکہ اسی دوران ملزم شازب اس کو گھرسے بلاکر باہر لے گیا جہاں پر پہلے سے موجود ملزمان اعظم ‘راشد‘شفیق نے محنت کش پر قتل کردینے کی نیت سے فائرنگ کرناشروع کردی جس کے نتیجہ میں محنت کش گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں