ڈسکہ،تیز رفتارپک اپ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

منگل 21 مئی 2019 18:23

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) تیز رفتارپک اپ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق میانوالی بنگلہ کا رہائشی نیامت علی باجوہ موٹر سائیکل پرسوار جارہا تھا کہ اڈا میانوالی بنگلہ کے قریب سڑک کراس کرتے تیز رفتار پک اپ کی زد میں آگیا جس کو تشویشناک حالت میں گوجرانوالہ لے جایا جا رہا تھاکہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیاجبکہ پک اپ ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں