ڈسکہ،مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، مقدمہ درج

ہفتہ 22 جون 2019 18:30

ڈسکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ستراہ پولیس کواطلاع ملیکہ موضع جھارانوالہ میں اسد علی کی مہندی کی تقریب چل رہی ہے اور وہاں پر ملزمان ظفر اقبال ‘نصراللہ ‘اسد علی اور چار نامعلوم چھت پر چڑھ کر فائرنگ کررہے ہیں اور ان کی گولیاں لگنے سے پاس کھڑا صابر حسین شدید زخمی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے چھاپہ ماراتو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔زخمی صابر حسین کو طبی امدادکیلئے سول ہسپتال لا یا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں